English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ کا عید ملن ، قاضی صاحبان نے اجتماعیت پر دیا زور ، دوکاروں اور دس بائک سمیت ڈھیر سارے انعامات تقسیم

share with us

بھٹکل/دمام 20؍ اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت منقطۂ شرقیہ کا عید ملن کا خوبصورت پروگرام بروز جمعرات قصر النخیل دمام میں منعقد ہوا جس میں قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی ، قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، مشہور شاعر جناب ابرار کاشف وغیرہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں دوکاروں اور دس بائک واسکوٹر کے ساتھ ساتھ ، گولڈ کوئن ، عمرہ ٹکٹ ، دمام ۔ ممبئی ۔ دمام ایرٹکٹ اور کیش پرائز کے ساتھ کل 52 انعامات تھے جنہیں وقفہ وقفہ سے قرعہ اندازی کے ذریعہ تقسیم کیا گیا۔پروگرام میں فکروخبر کی جانب سے تیار کی گئی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی جس کو حاضرین نے بہت ہی سراہا۔

اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا یہ آپس میں ملنا صرف تفریح کے لیے نہیں بلکہ آپسی تعلقات کو استوار اور مضبوط بنانے کے لیے ہے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ مسلمانوں کے تمام کاموں میں اجتماعیت کا عنصر پایا جاتا ہے لیکن افسوس ہے کہ باطل کی کوششوں کی وجہ سے مسلمان  مختلف فرقوں میں بٹ گیے ۔ مولانا نے کہا کہ ہمارے زندگی کے ہرشعبے میں دین کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ کیونکہ دین سے وابستہ ہونے پرہی ہماری عزت ہے۔

قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے بچوں کی تربیت پر زور دیا۔  مولانا نے کہا کہ عقیدۂ توجید ، ختمِ رسالت ، امام مہدی کا ظہور ، خروج دجال وغیرہ جیسے عقائد کو اپنے بچوں کے دلوں میں راسخ  کرنے کی اہم ذمہ داری ہماری ہے۔

مولانا نے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ بھٹکل کے لوگوں میں پورے ہندوستان کو قیادت کرنے کی صلاحیت ہے اور حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ اس قوم کی صلاحیتوں کو پہچان لیا تھا۔ لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم صرف اپنی قوم کی نہیں بلکہ بغیر کسی عصبیت کے پورے ہندوستان کا خیال رکھنا ہے اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کرنی ہے۔ انہوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے اوقاتِ کار کو امانت کے ساتھ ادا کریں ، اسی طرح تاجر اور مالدار حضرات بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ صرف زکوٰۃ ادا کرنا کافی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ صدقہ وخیرات اور ایک دوسرے کا دکھ درد رکھنے اور ان پر اپنے مال کو خرچ کرنے کی ترغیب دی۔ مولانا نے جماعت کے اس فیصلہ کو خوب سراہا کہ چند ماہ قبل پوری تیاری کے ساتھ منعقد ہونے والا یہ عید ملن پروگرام قاضی صاحبان اور ذمہ داران کی کہنے پر اسے ملتوی کردیا گیا۔  

جماعت کے صدر سید فاروق پیرزادے نے قاضی صاحبان کی باتوں پر عمل کرنے اور بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے پر زور دیا۔

انجمن حامئ مسلمین کے صدر جناب قاضیا محمد یونس صاحب نے قاضی صاحبان کی اس پروگرام میں حاضری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں موجود ہماری دونوں جماعت کا اتحاد بہت جلد ہمیں دیکھنے کو ملے گا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کے لیے کی جانے والی کوششوں میں الحمدللہ ہماری جماعت کے دو نمائندے بھی شریک ہیں۔

پروگرام میں شاعر ابرار کاشف نے بھٹکل اور ملک اور ملت کے موجودہ حالات پر اپنی شاعری سے حاضرین کو بھرپور لطف اندوز کیا۔

جاعت کے جنرل سکریٹری مولانا تنویر جوشیدی صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ شکریہ کلمات کنوینرعید ملن پروگرام جناب ارشاد علی اکبرا نے شکریہ کلمات ادا کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا