English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : تیزہواؤں کے درمیان ماہی گیری کشتی ڈوب ، چار ماہی گیر محفوظ

share with us

کاروار  20 اپریل 2024 : ہفتہ کی صبح بحیرہ عرب میں آندھی اور بارش کی وجہ سے ماہی گیری کی ایک کشتی الٹ گئی۔ اتر کنڑ ضلع کے بھٹکل میں ماوینکوروے ماہی گیری کے بندرگاہ کے آس پاس 'اوم مہاگنا پتی' نام کی ایک کشتی ڈوب گئی ہے۔ کشتی میں سوار 4 ماہی گیروں دوسری کشتی کی میں سوار کرالیا گیا۔ ڈوبنے والی کشتی مہادیو کھاروی کی تھی۔

صبح 5 بجے 4 ماہی گیر مچھلی شکار کے لیے گئے ہوئے تھے۔ تاہم صبح سات بجے کے قریب بحیرہ عرب میں ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے کشتی مکمل طور پر ڈوب گئی۔ ماہی گیروں کو ایک اور کشتی نے بچا لیا جو فوری طور پر موقع پر موجود تھی۔

حادثے سے کشتی مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا