English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو اے ای : بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اسکول اور دفاتر میں یہ ہدایات جاری!

share with us

17/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں کیلئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موسم کی صورتحال خراب ہے، عوام ہوشیاررہیں۔

حکام کے مطابق موسمی حالات کے پیش نظر آج تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز ہوں گی، اسکولز انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ طالب علموں کے لئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جائے۔

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، آج دفاتر کے لئے بھی ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دبئی کے متعدد علاقوں، شاپنگ مالز اور گھروں میں بارش کاپانی داخل ہوگیا ہے، حکام نے عوام کو ہر قسم کی غیرضروری آمدورفت سے اجتناب برتنے کا کہا ہے۔

حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ آنیوالی پروازوں کا شیڈول عارضی طور پر تبدیل کیا گیا ہے، موسم کی خرابی کے باعث منگل کو 17 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

مسافروں کو ایئرپورٹ آمدسے قبل فلائٹ شیڈول دیکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای کے مختلف علاقوں میں شام تک وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے، عوام گھروں پر رہیں،متبادل روٹس کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے رابطے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا