English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو پی ایس سی نتائج: ٹاپ ۱۰؍ میں دو مسلم جبکہ کل ۵۱ مسلم امیدوار کامیاب

share with us

یو پی ایس سی نے سول سروسیز امتحانات ۲۰۲۳ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں تحریری امتحان ستمبر ۲۰۲۳ء میں جبکہ انٹرویو جنوری تا اپریل ۲۰۲۴ء منعقد کئے گئے تھے۔ اس مرتبہ کل ایک ہزار ۱۶؍  امیدواروں نے سول سروسیز امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں کامیاب ہونے والے مسلم امیدوار ۵۱؍ ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں مسلم امیدواروں کا فیصد ۵؍ ہے۔
امسال آدتیہ سریواستو نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب انیمیش پردھان اور آننیا ریڈی ہیں۔ ٹاپ ۵؍ میں ایک مسلم امیدوار بنام روحانی بھی شامل ہیں جبکہ ٹاپ ۱۰؍ میں روحانی سمیت نوشین (۹؍ واں رینک) بھی ہیں۔ ٹاپ ۱۰۰؍ میں ۶؍ مسلمان امیدوار ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا