English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیجریوال کی عدالتی تحویل میں ۲۳؍اپریل تک توسیع ، سپریم کورٹ کا ای ڈی کو نوٹس

share with us

منی لانڈرنگ کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کےو زیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں ۲۳؍ اپریل تک کی توسیع کی ہے۔ آج کیجریوال کو ان کی عدالتی تحویل کے ختم ہونے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت کےر وبروحاضر کیا گیا تھا جہاں سی بی آئی اور ای ڈی کیلئے مخصوص جج کاویری باویجا نے ان کی عدالتی تحویل میں ۲۳؍ اپریل تک کی توسیع کی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے عدالت سے کیجریوال کی حراست میں ۱۴؍ دن کی توسیع کی مانگ کی تھی اور کہا تھا کہ تفتیش اہم مرحلے میں ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں عدالت نے یکم اپریل کو کیجریوال کو ۱۵؍ اپریل تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا تھا۔ای ڈی نے الزام عائد کیا تھا کہ کیجریوال دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کلیدی ملزم ہیں۔

سپریم کورٹ نے ای ڈی سے جواب طلب کیا
سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں کیجریوال کی ای ڈی کی حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکزی تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے۔جسٹس سنجیوکھنا اوردیپانکر دتا کی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس نے کیجریوال کی ای ڈی کی حراست کو برقرار رکھا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا