English   /   Kannada   /   Nawayathi

کارکلا کے اہم شاہرا ہ پر پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ

share with us

تفصیلات کے مطابق وشال موٹرس سرویس کے زیرِ نگرانی چلنے والی بس کارکلا سے منگلور کی جانب جارہی تھی کہ ماون کٹے نندی کٹے کے قریب کارکلا کی جانب جارہی ایک آٹو رکشہ سے ٹکراگئی ۔ تصادم ہوتے ہی بس اور آٹو رکشہ دونوں کھائی میں گرگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد آٹو رکشہ پر سوار تھے جو اپنے دیگر چار رشتہ داروں کے ساتھ کارکلا شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ اپارنا(18) شہناز (35) رخسانہ (25) بس ڈرائیور فیضل اور مرزا کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں۔ ان کو کارکلا کے ایک اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جبکہ آٹو ڈرائیور محمد شریف کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اڈپی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ آٹو رکشہ ڈرائیور کے علاوہ بوانی شنکر ، کلپنا اور بس ڈرائیور شریینواس کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے ۔ کارکلاکے پولیس افسران کے علاوہ مقامی افراد نے زخمیوں کو نکالنے میں مدد کی ۔ کارکلا دیہی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں ۔ ادھر ضلع اڈپی میں ایک اور سڑک حادثہ میں چار افراد کے زخمی ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ یہ حادثہ ٹاٹا انڈیکا کا ر اور لاری کے مابین ہیجماڑی بائی پاس کے قریب پیش آیا ۔زخمی افراد کی شناخت امین (32) موہن کمار (40) جینتھ کمار(62) اور اس کی بیوی پربھاوتی (54) کی حیثیت یس کرلی گئی ہے جو منگلور سے انکولہ جارہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ لاری ڈرائیور شراب کی نشہ میں دھت تھا ۔ چاروں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لیے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پڈوبدری پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا