English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں دو ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے دیا ایس ایس ایل سی کا پہلا پرچہ

share with us

بھٹکل 25؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) آج سے ریاست بھر میں ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ بھٹکل میں سخت پولیس بندوبست کے ساتھ آج دو ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے فرسٹ لنگویج اردو ، انگریزی اور کنڑا کا امتحان لکھا۔ پہلے دن 18 طلبہ وطالبات غیر حاضر ہے۔

بھٹکل میں کل آٹھ امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں جن میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ، انجمن گرلز ہائی اسکول بستی روڈ ، نیوانگلش اسکول، انند آشرم کانوینٹ اسکول ، کنڑا اسکول سونار کیری ، سرکاری اسکول بیلکے ، جنتا ودیالیہ اسکول شرالی اور بینا وئیدیا اسکول مرڈیشور۔

طلبہ وطالبات کا ایک سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے امتحان لکھنے کے لیے تین مواقع دئیے جاتے ہیں۔ اس پہلے موقع کے بعد 12 جون سے 19 جون تک دوسرا موقع اور 3 جولائی سے 5 اگست تیسرا موقع رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا