English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنسی ہراسانی کیس میں راگیشور سوامی پر پولیس کی کڑی نظر (مزید خبریں )

share with us

ملحو ظ رہے کہ مشوہر تاجر دیوا کرشنا اور ان کی بیوی پریما لتا کے خلاف سوامی نے بلیک میلنگ کا کیس درج کیا تھا۔ اس کے بعد تاجر اور اس کی بیوی نے شکایت درج کرائی تھی کہ سوامی پریما لتا کے ساتھ جنسی ہراسانی کررہا تھا ۔اس طرح دونوں جانب سے کاؤنٹر کیس درج ہوتے ہوتے ہوتے الگ الگ پانچ مقدمات کا فی الحال راگیشور سوامی سامنا کررہے ہیں۔ معاملہ جب بڑھنے لگا تو الزام تراشیوں کا بازار گرم ہوگیا ۔ علاوہ ازیں دیوا کر کے بھائی شام پر شاد شاستری کی خود کشی والی واردات میں بھی سوامی پر الزام عائد کیا گیا ہے ، سی آئی ڈی نے تحقیقات کے بعد بیان دیا ہے کہ سوامی کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔


پالنے والی ماں کو قتل کرنے والا لے پالک بیٹا

آٹھ سال بعد لے پالک بیٹے کو سپریم کورٹ نے کیا بری 

اڈپی /نئی دہلی 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) پالنے والی ماں کے قتل کے الزام میں 8سال سے جیل کی سزا کاٹ رہا اڈپی کے ایک شخص کو سپریم کورٹ نے کل بے گناہ ثابت کرتے ہوئے رہائی کا فیصلہ سنایا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جائیداد کے لیے قتل کے الزام میں اڈپی کی عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور ہائی کورٹ نے بھی اس سزا کو صحیح قرار دے کر جیل بھیج دیا تھا مگر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کو رد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج چلامیشور اور اے کے سکری کے بنچ نے ملزم آنند پجاری کو بے گناہ ثابت کرکے رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ۔ لے پالک ملزم اڈپی کے قریبی دیہات کا رہنے والا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ قتل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس کی ماں کا تعلق عیسائی مذہب سے تھا او راس نے شرط لگائی تھی کہ اگر وہ عیسائی لڑکی سے شادی کرے گا تو اس کی جائیداد اس کے نام کرے گی ۔ مارچ 2006ء میں پالنے والی ماں سینے کے درد کی وجہ سے اسپتال داخل ہوئی تھی او ربعد میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ اسپتال والوں نے موت کی وجہ حرکت قلب کے بند ہونے کو درج کیا تھا، مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ عورت کی موت حرکتِ قلب رکنے سے نہیں بلکہ زبردستی سانس روک کر قتل کیاگیا تھا ۔ اس رپورٹ کی وجہ سے گھر والوں نے پجاری کے خلاف شکایت درج کی تھی جو اُڈپی کورٹ کے بعد ہائی کورٹ ہوتے ہوئے سپریم کورٹ پہنچا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا