English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی کے مشہور عالمِ دین مولانا منیر احمد صاحب کالینا انتقال کرگیے

share with us

ممبئی18؍مارچ2024(فکروخبرنیوز) ممبئی کے مشہور عالمِ دین مولانا منیر احمد صاحب کالینا کا آج پیر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

اس بات کی اطلاع جامع مسجد ممبئی کے صدر مفتی مولانا مفتی اشفاق صاحب قاضی نے فکروخبر کو دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خبر سے پورے ممبئی اور مہاراشٹرا میں غم کا ماحول ہے۔ مولانا نےبڑی فکرمندی کے ساتھ دین اور شریعت کے پیغام کو عام کیا اور اس کے لیے گاؤں گاؤں ، بستی بستی اور شہر شہر کے دورے کیے اور دنیا کے کونے کونے تک اس پیغام کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کی۔ آپ کی ان کوششوں کے نتیجہ میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں لوگوں کو توبہ کی توفیق نصیب ہوئی ۔ مولانا کے علم سے بڑی بڑی شخصیات اور معروف اداروں نے کسبِ فیض حاصل کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔ آپ کی کوششوں کو قبول فرمائے ، آپ کی قبر کو نور سے بھردے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا