English   /   Kannada   /   Nawayathi

الیکٹورل بانڈ اسکیم : سپریم کورٹ نے پھر ایس بی ائی کو لگائی پھٹکار، تمام تفصیلات عام کرنے کادیا حکم

share with us

آج سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو ہدایت دی کہ وہ الیکٹورل بونڈز سے جڑی تمام تفصیلات بشمول یونیک الف نیومرک نمبرز اور سیریل نمبرز، ۲۱؍ مارچ کو شام ۵؍ بجے تک جاری کرے۔ 
الیکٹورل بونڈز کے الفا نیومرک اور سیریل نمبرکے ذریعے یہ معلوم ہوگا کہ کون سی پارٹی کو کتنا عطیہ کس نے دیا ہے۔ 
سپریم کورٹ کی بنچ جس کی قیادت چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چڈ کررہے تھے نے ایس بی آئی کے وکیل ہریش سالوے کو کہا کہ الیکٹورل بونڈز سے منسلک تمام اعدادوشمار پیش کئے جائیں۔ بنچ نے کہا کہ ’’ایس بی آئی کی تمام تفصیلات عام کرنا ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اس میں ہر معلومات الفانیومرک اور سیریل نمبر تک شامل ہوں۔ مستقبل میں کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے بینک کے چیئرپرسن کو جمعرات کی شام ۵؍ بجے تک حلف نامہ داخل کرنا ہے کہ اس نے اپنی تحویل میں موجود تمام تفصیلات کا انکشاف کر دیا ہے اور کوئی تفصیلات چھپائی نہیں گئی ہے۔‘‘


عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بینک سے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا انتخابی بانڈز کے بارے میں معلومات کو ظاہر کرنے میں سلیکٹیو (منتخبہ معلومات عام) نہیں ہو سکتا۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ ’’اس کے ۱۵؍ فروری کے فیصلے نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو ’’تمام تفصیلات‘‘ کا انکشاف کرنے کا حکم دیا ہے جس میں خریداری یا بونڈز کیش کرنے کی تاریخ، خریدار یا وصول کنندہ کا نام اور دیگر تفصیلات شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا