English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل جالی روڈ کے بعد سارقوں نے بنایا ماروتی نگر میں واقع مکان کو نشانہ

share with us

گذشتہ رات کو پیش آئے دو مختلف چوری کی واردات کے مطابق پہلا واقعہ کل رات قریب گیارہ بجے منظر عام پر آیا جب ایک فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس ہوئی ۔ یہ واردات جالی روڈ فورتھ کراس (موسیٰ نگر) میں واقع مولانا نعمان اکرمی ندوی کے گھرمیں پیش آئی ہے۔ مغرب سے عشاء کے دورا ن کے وقفے میں سارقوں نے روشن دان کے ذریعہ گھر میں داخل ہوکر الماری میں رکھی گئی قریب اسی ہزار اور سونے کے دو گنی لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ کان کی بالیا ں وہاں ہونے کے باجود سارقوں نے اس کو نہیں لیا۔ قریب دس بجے جب گھر کے افراد لوٹے اور گھر کی اشیاء کو تتر بتر پایا تو پولس کو اطلاع کی جہاں پولس پہنچ کر تفصیلات اکھٹا کرنے اور چھان بین کرنے کے بعد کیس درج کرکے روانہ ہوگئی ۔ اسی طرح دوسری واردات آج ماروتی نگر (پشپانجلی) کے قریب پیش آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھٹکل ماروتی نگر (پشپانجلی) کے مقیم بھاسکر وسنت شانبھاگ( برطانیہ پروڈکٹس ڈیلر) کے گھرسے چوروں نے ایک بہت بڑی چوری کی واردات کو انجام دیا ہے۔چور گھر کا دورازہ توڑکر داخل ہوئے اور1.51لاکھ روپئے نقدی اور 721گرام سونے پر ہاتھ صاف کیا ہے ۔جس کی جملہ مالیت 18لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ یہ بھٹکل کی تاریخ کی سرقہ میں سب سے بڑی واردات ہے ۔ یہ عوام کا بیان ہے ہے اس کی تصدیق ممکن نہیں۔پولیس کے بیان کے مطابق بھاسکر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سنیچر کی شام گو اچلے گئے تھے۔ اہلِ خانہ کے غیر حاضری کا فائدہ اُٹھا کر چوروں نے یہ واردات انجام دی ہے ۔ اب دو دن کا وقفہ ہونے کی وجہ سے یہ واردات کب انجام دی گئی نہیں کہہ سکتے کیوں کہ گھروالوں کے لوٹنے کے بعد یہ واردات منظر عام پر آئی ہے ۔ 
اس طرح کی مسلسل چوری کی واردات سے عوام جہاں چوکنا ہوگئے ہیں وہیں ، اپنے مکانات کو غیرمحفوظ تصور کررہے ہیں۔۔ گھروالوں کی غیرحاضری میں اور مساجد میں جمعہ کے وقت جب نمازی نہیں ہوتے ، موقع دیکھ کر واردات کو انجام دیاجارہا ہے ۔۔
کیا کرسکتے ہیں ہم؟؟

۱) چوکنا رہیں اورکسی کام سے گھر میں تالا لگاکر جانے کی ضرورت ہو تو پاس پڑوس کو اطلاع کردیں،
۲) گھر کے وہ تمام دروازے جس سے بآسانی یا زو ر زبردستی توڑا جاسکتا ہوں اُس کو مزید مضبوط کردیں۔
۳) شہر میں اب تک کئی چوریوں کی واردات پیش آئی ہے ، جس میں ایک ہی فیصد چوری کی واردات حل ہوئی ہیں، ایسے حالات میں ہم یا شہر کی تنظیموں کا سہار ا لے کر پولس تھانے میں معاملات کے حل نہ ہونے پر وجوہات دریافت کرسکتے ہیں۔
۴) رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت (RTI) کے تحت ہم شہر میں پیش آئے تمام چوری کی واردات کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ، یا یہ تفصیلات ہمیں پولس تھانے کے ویب سائٹ سے بھی مہیا ہوں گی ۔اور جو حل ہوئے ہیں ان کی بھی تفصیلات لے سکتے ہیں۔ اس کو سامنے رکھ کر ہم تنظیم کی جانب سے ، ضلع انتظامیہ ، یا ضلع کمشنر سے رات کے گشتی پولس کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ رکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی چوری کی واردات کوحل کرنے کے سلسلہ میں بھی پرزور مطالبہ کرسکتے ہیں ۔ 

چوری، سرقہ ، لوٹ کھسوٹ کی مسلسل واردات پر عوام کی تشویش حق بجانب ہے ، پولس انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ ان معاملات کو حل کرکے عوام کے لیے تحفظ فراہم کریں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا