English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں: منکال وائیدیا

share with us

انہوں نے کہا کہ سلطانی محلہ شہر کے اہم علاقوں میں شمار کیا جاتاہے اور یہاں بلدیہ کی عمارت بھی موجود ہے ۔ اس کی ترقیات کے لئے سب کو ہاتھ جوڑنے کی ضرورت ہے ۔ موصوف رکن اسمبلی اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ وہ ترقیات کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب یونس قاضیا نے کہا کہ سلطانی محلہ کی شہرت پہلے سے ہے اور اس علاقے سے کئی افراد مشہور ہوئے جس کی وجہ سے محلہ مشہورہوا۔ لیکن ادھر چند سالوں سے دوسرے محلہ اس میں سبقت لے جارہے ہیں ۔پیش کی گئی رپورٹ پر تبصر ہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رپورٹ سن کر بڑی خوشی ہوئی کہ جس طرز پر آپ کام کررہے ہیں وہ لائقِ تحسین ہے اور مزید اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے محلے کے مسائل کے حل کے لیے رکن اسمبلی کے ہاتھوں یاد داشت پیش کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ایک طرف گوشت مارکیٹ اور دوسری طرف مچھلی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے بنیادی مسائل کو حل کرانے کی جانب توجہ دیں۔ اس موقع پر سلطان یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن کے امتیازی کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا جس میں سالِ گذشتہ عا لمیت کی تکمیل کرنے والوں کے علاوہ ، ایس ایل سی ، بی بی اے ، بی اے ، پی یوسی ،سماجی خدمات اور کھیل کے مختلف مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرام کا آغاز مولوی عبدالنور فکردے ندوی کی تلاوت سے ہوا۔مولانا ابوبکر تونسے نے سلطان یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن کی رپورٹ پیش کی ۔ قریب المغرب یہ پروگرام اختتام کو پہنچا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا