English   /   Kannada   /   Nawayathi

تشدد اور نفرت پھیلانے والو ں کے خلاف لڑناضروری : راہل گاندھی

share with us

رانچی: راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا بنگال کے بعد جھارکھنڈ میں جاری ہے۔ جھارکھنڈ میں یاترا کا افتتاح مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے جھارکھنڈ پردیش کانگریس صدر راجیش ٹھاکر کو ناسی پور موڑ میں جھنڈا منتقل کر کے کیا۔ اس کے بعد جھارکھنڈ کے 13 اضلاع سے گزر کر 804 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے والی نیائے یاترا جھارکھنڈ میں باقاعدہ طور پر شروع ہوئی۔

ناسی پور موڑ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ایک سال پہلے ہم نے بھارت جوڑو یاترا کی تھی، اس دوران ہم جن ریاستوں میں نہیں پہنچ سکے تھے وہاں کے لوگوں سے ملنے اور ان سے بات کرنے کے لئے ہم نے بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کی ہے۔ آج بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں کی ملک میں پھیلائی ہوئی نفرت اور تشدد کے خلاف کھڑے ہونا ہمارا فرض ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک میں کروڑوں لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے کیونکہ نریندر مودی نے نوٹوں کی منسوخی، غلط جی ایس ٹی، چھوٹے تاجروں اور صنعتوں کے خلاف فیصلے کرکے انہیں برباد کر دیا ہے، بی جے پی نے اس ملک میں روزگار ریڑھ کی ہڈی ہے جسے بی جے پی نے توڑ دیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے نوجوانوں کو روزگار نہ ملے اور اس ملک کا پیسہ چند ارب پتیوں کے ہاتھ میں ہو۔ اس یاترا کے ذریعے ہم ملک کے لوگوں کے سامنے کسانوں کے ساتھ ناانصافی، نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی، قبائلیوں کے ساتھ ناانصافی، خواتین کے ساتھ ناانصافی کو رکھنا چاہتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ جہاں بھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ نفرت کا بازار کھولتے ہیں۔ وہاں کانگریس پارٹی اور ان کے اتحاد کے لوگ محبت کی دکان کھولتے ہیں۔ اس یاترا میں ہم کسانوں کے من کی بات، نوجوانوں کے من کی بات، خواتین کے من کی بات، قبائلیوں کے من کی باتت اور عام لوگوں کے من کی بات سننا چاہتے ہیں، ہم اپنے من کی بات نہیں کرنا چاہتے۔ آپ کی باتوں کو سمجھ کر اسے پورے ملک کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ آپ کی منتخب کردہ جمہوری حکومت اکثریتی حکومت تھی، بی جے پی نے اسے چرانے کی کوشش کی اور آپ اور میں اس سازش کے خلاف کھڑے ہوگئے، جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہم آپ کی منتخب حکومت اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ یہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ چاہے جتنی ایجنسیاں لگا دیں ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے، ہم ان کے خلاف مل کر لڑتے رہیں گے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپئی سورین نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی آر ایس ایس نے ہمارے مقبول لیڈر ہیمنت سورین کو آپ کے ذریعے منتخب کر کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر گرفتار کرایا اور یہاں کی حکومت گرانے کی سازش کی تھی وہ پوری طرح ناکام ہوگئی۔ آپ کی محبت اور آشیرواد سے آپ کی منتخب حکومت برقرار ہے اور آپ کی دہلیز پر کھڑی ہے، ہم مستقبل میں بھی ان کی سازشوں کے خلاف آپ کے ساتھ مل کر لڑتے رہیں گے۔

پروگرام میں خاص طور پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش، ریاستی انچارج غلام محمد میر، ریاستی کانگریس کے صدر راجیش ٹھاکر، قانون ساز پارٹی کے لیڈر عالمگیر عالم، آل انڈیا کانگریس سیوا دل کے صدر لال جی دیسائی، یوتھ کانگریس کے صدر بی شری نواس، مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری پردیپ بالموچو، سبودھ کانت سہائے، سکھ دیو بھگت، امولیا نیرج کھلکو، راکیش سنہا، رویندر سنگھ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا