English   /   Kannada   /   Nawayathi

امپلائی(ملازم) بننے کے بجائے امپلائر(مالک ) بنیں (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

سمینار کے کنوینر اور کالج کے پروفیسر جناب غانم محتشم نے کہا کہ ہم اپنے طلباء کو اس لحاظ پر تیار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خود ملازم بننے کی بجائے دوسروں کو اپنے کاروبار میں ملازمت دینے والے بنے ۔انہوں نے حکومت سے ملنے والے تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چھوٹے کارباور کو فروغ دینے کے لیے حکومت بڑا تعاون کرتی ہے ۔ کالج کے پرنسپال پروفیسر محسن کے نے کہا کہ کاروبار میں ملازمت کے کئی سارے مواقع ہیں اور دوسروں کو ملازمت دینے سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہوتا ہے ۔ طلباء بڑی بڑی ڈگریاں لینے کے باوجود وہ ملازمت والا پیشہ اختیار کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صلاحتیں ٹھیک طو ر پر استعمال نہیں ہوتی ، لہٰذا اس سمینار میں ضلع کے مشہور کاروباری حضرات طلباء کی رہنمائی کریں گے کہ کیسے ہم اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خود ایک کمپنی کے مالک بن سکتے ہیں اور دوسروں کے لیے روزگاری مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔ 


امتحان فیس میں اضافہ کے خلاف ABVP تنظیم کا احتجاج

سرکاری کالج کی خستہ حالی پر جتایا اعتراض

بھٹکل 23؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) حکومت کی جانب سے سرکاری امتحان فیس میں اچانک اضافہ کی وجہ سے ABVP تنظیم شاخ بھٹکل نے اے سی کو میمورنڈم پیش کیا ۔ جس میں تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ امتحانی فیس کے اضافہ کی وجہ سے طلباء اور سرپرستان کو بڑی پریشانیاں پیش آرہی ہیں ۔ غریب اور نادار طلبا پر مزید بوجھ بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ فیس اضافے پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے تنظیم کا ماننا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں اب کوئی فرق ہی نہیں رہا۔ انہوں نے سابقہ قانون کو ہی جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سرکاری تعلیمی انتظامیہ تعلیم کی ترقی کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔بھٹکل میں سرکاری کالج پر سات سال گذرنے کے باوجود ابھی تک اس کی ذاتی عمارت نہیں ہے ۔ طلباء کی بڑھتی تعداد ایک پریشان کن مسئلہ بنتا جارہا ہے جس سے ایک ہی وقت میں تمام طلباء کودرس حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ پیش کردہ میمورنڈ م میں انہو ں نے شکایت کی ہے کہ کالج میں لائبریری کی سہولیات بھی نہیں ہیں ۔ اس موقع پر ABVP کے ذمہ داروں میں کرشنا نائک ، دیواکرہ جانگی ، ابھیشک ، تلک وغیرہ موجود تھے ۔ 


ضلع کے سینئر فوجی بدّیا نائک چل بسے 

بھٹکل 23؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) پچیس سال سے زائد ملک کی حفاظت میں اپنی عمر گذارنے والے سینئر فوجی بدیا نائک اتوار کے روز چل بسے ۔ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی ۔ اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک آخری دیدار کے لیے پورے ضلع سے لوگوں کی کافی آمدورفت رہی ۔ ضلع کمشنر بیوجل کمار پیوش نے آخری دیدار کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سرحد کی حفاظت میں عمر کے پیچیس سال گذارنے والے فوجی کا آخری دیدارقسمت کی بات ہے ۔ ا ن کی وفات پر سیاسی لیڈران نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا