English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب:صرف پانچ سال میں تین لاکھ سے زائد افراد دائرہ اسلام میں داخل

share with us

21/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں صرف پانچ سال میں تین لاکھ سے زائد افراد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔

اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب ہے اور سالانہ لاکھوں افراد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں جس کی تصدیق سعودی وزارت اسلامی امور نے بھی کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے سعودی وزارت اسلامی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سعود الغامدی کے سعودی ٹی وی چینل ون کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے جس  میں ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مملکت میں تین لاکھ 47 ہزار 646 افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔

سعودی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں اسلام قبول کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد گزشتہ سال 2023 میں رہی جس میں ایک لاکھ 63 ہزار 319 افراد امن کے دین کی تعلیمات سے متاثر ہو کر حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔

ڈاکٹر سعود الغامدی کا کہنا تھا کہ مملکت میں 2019 میں 21 ہزار 654، 2020 میں 41 ہزار 441، 2021 میں 27 ہزار 333 جب کہ 2022 میں 93 ہزار 899 افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم 457 دعوتی انجمنیں کام کررہی ہیں جہاں 423 داعیہ خدمات انجام دیتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا