English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دیا قرار: اسرائیلی مظاہرین

share with us

21/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی عوام بھی انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کے خلاف یک زباں ہو گئے اور دارالحکومت تل ابیب میں احتجاج کے دوران وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیا اور ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران مظاہرین ملک میں فوری نئے انتخابات کے حق میں اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا