English   /   Kannada   /   Nawayathi

5 ماہ میں مکہ مکرمہ ریجن کی ہریالی میں حیران کن اضافہ

share with us

 

06/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب ایک صحرائی اور ریگستانی ملک ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں اور مسلسل بارشوں نے اسے صحرا سے نخلستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

آج سعودی عرب چند سال قبل کے سعودی عرب سے یکسر مختلف دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس کے بے آب وگیا پہاڑ اور وادیاں اب سر سبز ہو چکی ہیں۔ گزشتہ سال اگست سے دسمبر تک متواتر بارشوں نے یہاں کے مناظر کو دلفریب بنا دیا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مکہ مکرمہ ریجن کے سرسبز رقبے میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قومی مرکز ریموٹ سینس ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ اگست 2023 کے دوران مکہ مکرمہ میں سبزہ زار خطے کا رقبہ 3.529.4 مربع کلومیٹر تھا جو ریجن کے کل رقبے کا 2.3 فیصد بنتا ہے اور سال کے اختتام پر یہ سر سبز ریجن کے کل رقے کا 17.1 فیصد ہو چکا ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا  کہ بحیرہ احمر کے ساحل کے بالمقابل بالائی علاقوں اور کوہستانوں میں سبزہ خاص طور پر زیادہ ہوا۔ مکہ مکرمہ، طائف، اللیث، الجموم، الکامل اور خلیص کے علاقے متواتر بارش کے باعث سر سبز ہو گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا