English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلی تلنگانہ نے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی عیادت کی

share with us

ریاست تلنگانہ کے سابق وزیراعلی چندر شیکھر راو اپنے فارم ہاوز کے باتھ روم میں پیر پھسلنے کے سبب گرپڑنے کے سبب کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے پر زیر علاج ہیں۔

حیدرآباد وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے سابق وزیراعلی وبی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راو کی شہر حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں عیادت کی جو فارم ہاوز کے باتھ روم میں پیر پھسلنے کے سبب گرپڑنے کے سبب کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے پر زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلی کے ساتھ چندر شیکھر راو کے فرزند و سابق وزیر تارک راما راو بھی موجود تھے۔

انہوں نے ڈاکٹرس سے سابق وزیراعلی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راو آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ریاستی حکومت چندر شیکھر راو کے علاج کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کے سی آر کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور ان سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد صحت یاب ہوکر اسمبلی پہنچیں اور عوامی مسائل پر اظہار خیال کریں۔حکومت ان سے مشورے لے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے جمعہ کی رات چندر شیکھر راو کی سرجری کی۔ ڈاکٹرس ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، گذشتہ روز واکر کی مدد سے چندر شیکھر راو نے آہستہ آہستہ قدم اٹھائے۔ ریونت ریڈی کے ساتھ وزیر سیتاکا اور سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی، وزیراعظم مودی اور دیگر رہنماوں نے کے سی آر کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تنماوں کا اظہار کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا