English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر کے بہانے امیت شاہ کے نشانہ پر کانگریس

share with us

لوک سبھا میں دو دن کی بحث کے بعد بدھ کو جمو ں کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل اور جموںکشمیر  تنظیم نوبل کو منظوری مل گئی ۔گزشتہ روز بل پیش کرنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ نے  بدھ کوبحث کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے لئے  ملک کے پہلےوزیر اعظم جواہر لال نہرو کوذمہ دار قرارد دیا۔ انہوں نے نہرو کے بہانے کانگریس پارٹی پر شدید تنقیدیں کیں۔  اس سے قبل بی جے پی لیڈر نشی کانت دوبے نے بھی نہروکو ہدف تنقید بنایا۔ امیت شاہ کے بیان پر کانگریس نے زور دار ہنگامہ کیا اور کہاکہ کشمیرپر قبضہ  برقرار رکھنے کے لئے کشمیر کے مسلمانوں نے ہماری مدد کی لیکن اب بی جے پی سرکار انہیں ہر طرح سے حیران و پریشان کررہی ہے۔  اس دوران فاروق عبداللہ نے بھی امیت شاہ کے بیانات پر سخت اعتراض کیا اور انہیں تاریخ کا سبق بھی پڑھایا۔ 
بل پر بحث 
دوسرے دن بلوں پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے جگدمبیکا پال نے کشمیر کے حالات پر اپنی حکومت کی پیٹھ تھپتھپائی اور کہاکہ آج وہاں کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے ، اب وہاں کوئی خوف نہیں ہے۔گزشتہ ۷۰؍ سال میں اب وہاں حالات بہتر ہوئے ہیں۔بی جے پی لیڈر نشی کانت دوبے نے کہاکہ ۳۵؍ اے اور ۳۷۰؍ ہٹاکر ہماری حکومت نے ایک مثال قائم کی ہے۔   
کانگریس کا اعتراض 
 کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کانگریس اور نہرو پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ کچھ بی جے پی لیڈر نہرو پر الزام لگارہے ہیں کہ انہوںنے کشمیر معاملہ کو ٹھیک طریقہ سے ہینڈل نہیں کیا۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ ایک تاریخ طے کی جائے اور کشمیر معاملہ پر نہرو کے تعاون پر بحث ہو ۔آپ کشمیر میں جیت حاصل کرنے کیلئےیہ سب کچھ کررہے ہیں لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔  انہوںنے یہ بھی کہاکہ اس  دور میں اگر کشمیر میں شیخ عبداللہ کی قیادت میں کشمیری مسلمان نے مدد نہیں کرتے تو کشمیر کو ہمارے ساتھ رکھنا تھوڑا مشکل ہوسکتا تھا۔ اس بیان پر ایوان میں کافی دیر تک ہنگامہ ہوا۔  
امیت شاہ نے کیا کہا ؟
  جو دونوں بل منظور کئے گئے ہیں ان میںجموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل ۲۰۲۳ء کشمیری تارکین وطن کے لئے دو نشستیں اور جموں کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی  کیلئے سیٹیںریزرو کرنے کا انتظام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ  جموںکشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کے اراکین کو ریزرویشن فراہم کرتا ہے۔ان دونوں بلوں پر ایوان میں تقریباً چھ گھنٹے تک جاری  رہنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب پنڈتوں نے جموں کشمیر سے ہجرت کی تو کسی نے اس کی مخالفت کیوں نہیں کی۔ سیکڑوں ہیکٹر اراضی کے مالکان کو  در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کیلئے نہرو کو ذمہ دار مانتے ہیں۔اس کی دو وجہ ہیں۔ ایک یہ کہ انہوں نے پورا کشمیر قبضے میں لئے بغیر جنگ بندی کردی اور اس اندرونی مسئلے کو اقوام متحدہ لے گئے۔
فاروق عبداللہ نے سخت جواب دیا 
 نیشنل کانفرنس کے صدر اور سینئر لیڈر فاروق عبداللہ جو ان بلوں پر بحث کے دوران موجود تھے ، نے امیت شاہ سے سب سے پہلا سوال یہی کیا کہ  کشمیر کا ریاستی درجہ کب بحال کیا جائے گا یہ بتایا جائے۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر داخلہ کو تاریخ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا کہ نہرو کے اقدامات کی وجہ سے ہی راجوری اور پونچھ اضلاع ہمارے پاس ہیں ورنہ وہ بھی پاکستان کے قبضے میں چلے جاتے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ لے جانے پر سردار پٹیل نے سب سے پہلے اتفاق کیا تھا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا