English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہترین سہولیات کے ساتھ پچپن فلیٹ پر مشتمل ہوگا قاضیا ریسیڈینسی

share with us

انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی میدان میں ان کا یہ پہلا قدم ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو کوالیٹی اور کوانٹیٹی دونوں چیزیں پیش کریں۔ ان کا ماننا ہے کہ بھٹکل میں تعمیر ہونے والی اکثر عمارتیں کئی ساری سہولیات دینے سے قاصر ہیں مگر وہ تمام سہولیات فراہم کرانا چاہتے ہیں جو عصرِ حاضر کے تقاضوں میں شمار کئے جاتے ہیں جیسے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی ، بچوں کے لیے پلے گراؤنڈ ، سومنگ پول ، احاطہ کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی عملہ وغیرہ سہولیات شامل ہیں ۔ انہوں نے اس کا بھی اظہار کیا کہ بھٹکل کے عوام کشادہ جگہوں پر رہنے کے عادی ہیں اور تعلیم یافتہ طبقہ رہنے کی وجہ سے ایک ہی گھر میں کئی بھائیوں کے ساتھ رہنے کو پسند نہیں کرتے ساتھ ہی ساتھ شہر میں اب اراضی کی قیمت آسمان کو چھورہی ہے ایسے حالات میں زمین خرید کر گھر تعمیر کرانا بہت مشکل کام ہے اس لیے انہوں نے عوام کے لیے یہ خاص پروجیکٹ تیار کیا ہے ۔اس پروجیکٹ کو تیار کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایک ہی جگہ رہنے کی وجہ سے گھر کی حفاظت کے سلسلہ میں فکر مند رہنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔ ان سب وجوہات کی وجہ سے وہ ایک خاص پروجیکٹ پیش کررہے ہیں۔ ایک اخباری نمائندے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صرف سہولیات کا وعدہ نہیں کررہے ہیں بلکہ اس کو ضرور پورا بھی کریں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ فلیٹ کی قیمت بھی قابلِ قبول طئے کی گئی ہیں۔اس پریس کانفرنس میں مقامی اخباری نمائندوں کے علاوہ بنگلور سے تشریف لائے ہوئے انجینئر و دیگر تعمیراتی کام کا ٹیکنکل عملہ شریک تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا