English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکن اسمبلی منکال وائیدیا کے سلسلہ میں متنازعہ وھاٹس آڈیو(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

رکن اسمبلی پر انہوں نے ایک آڈیو کے حوالے سے الزام لگایا ہے کہ 15اگست کے دن رکن اسمبلی نے شرالی چیک پوسٹ کے قریب پولس کے ساتھ جھڑ پ پر اُتر آئے چیک پوسٹ کو منہدم کرنے کی بات بھی کہی ۔ملحوظ رہے کہ اس موقع پر احتجاجی جلوس جو شہر کے اہم شاہراہ سے ہوتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچا تھا اس موقع پر انہوں نے رکن اسمبلی کے خلاف ذاتی متنازعہ نعرے بھی لگائے ۔ اور ان کے مطالبہ نہ ماننے کے صور ت میں اگلے ددنوں راستہ روکو احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔ 


خوبصورت کنول توڑنے کے شوق نے ایک شخص کی جان لی

دلدل میں پھنس کر ایک شخص ہلاک 

منگلور 17؍ اگست (فکروخبرنیوز) کنول توڑنے لئے تالاب میں اُترا ایک شخص دلدل میں پھنس کرہلاک ہونے کی واردا ت دو دن قبل یہاں گورپور کے بداکرے گاؤں میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک کی شناخت پرشوتم (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پرشوتم نے گاؤں کے ایک تالاب میں کھلے کنول کے پھول کو دیکھ کر اس کے توڑنے کے ارادے سے تالاب میں اُتر گیا مگر برسات کی وجہ سے جہاں پانی کی اونچائی زیادہ ہوگئی تھی ۔ جیسے ہی پانی میں قدم رکھا وہ دلدل میں پھنس گیا ۔ اس نے اس موقع پر لوگوں کو مدد کے لیے بھی پکارا مگر دلدل میں پھنسنے کے شوق سے کسی نے بھی تالاب میں اُترنے کی جرات نہیں کی۔ حفاظتی ٹیم کی جانب سے تیراکوں کو لانے تک وہ ہلاک ہوچکا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس بھی موقع واردات پر بہت دیر سے پہنچی تھی ۔یہ دلدل منگلور پڈوبدی اہم شاہر ا ہ کے قریب واقع ہے ۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔


ٹی وی سیرئیل میں کام دلانے کا جھانسہ 

خاندانی قریبی دوست نے نابالغہ کی عصمت دری کے بعد فروخت کردیا

اڈپی 18؍ اگست (فکروخبرنیوز) یہاں اُڈپی ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک نا بالغ لڑکی کو اداکاری کے بہانے میسور لے جاکر اس کی عصمت دری کئے جانے کی واردات ایک دن قبل میسور میں پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق اڈپی کی مقیم سترہ سالہ لڑکی کو ٹی وی سیریل میں اداکاری دلانے کے بہانے اسی کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے پہلے میسور لے گیا اور اس کی عصمت در ی کرنے کے بعد وہاں سے تمل ناڈو بھی لے جایا گیا، تمل ناڈو میں کئی لوگوں نے اس کے ساتھ عصمت دری کی پھر یہاں سے دوبارہ میسور لاکر سنیل نامی شخص کے ہاتھوں فروخت کئے جانے کی بات متاثرہ لڑکی نے پولس میں بیان دیا ہے ، واردات اُس وقت منظر عام پرآئی جب میسور میں سنیل کے پڑوسیوں نے کچھ شبہ کرتے ہوئے پولس کو اطلاع کردی تھی۔ پولس نے اطلاع پاکر سنیل کے گھر میں چھاپہ مارا اور لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کے بعد سنیل کو حراست میں لیا۔لڑکی کو اُڈپی سے لے جانے والے ملزم کی شناخت سمیر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ فرار ہے ۔ اور پولس مزید تفتیش کررہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا