English   /   Kannada   /   Nawayathi

پندرہ اگست کی رات پارٹی کی تقریب واردات میں بدل گئی

share with us

تفصیلات کے مطابق تھوکٹو جنکشن کے قریب یومِ آزادی کی پارٹی میں چند نشہ میں دھت نوجوان مقتول یاتیش کے گھر میں ہی خوشی منارہے تھے کہ اچانک یاتیش نے دوسرے دوست کو ایک لڑکی کے نام کے ساتھ چھیڑنا شروع کردیا ۔ تو پھر پارٹی میں اچانک تلخی پیدا ہوئی اور اس کے بعد،یاتیش کے گھر سے قریب واقع ایک بار میں اس کے دوست جن کی شناخت ادئے ، ستیش وکرم اور ونئے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے چلے گئے ،پھر فون کرکے یاتیش کو بھی بلالیا،دوبارہ اس پرانی بات پر میں میں تو تو شروع ہوئی تو چاروں دوستوں نے مل کر یاتیش کے پیٹ میں چرا گھونپ کر زخمی کردیا۔سخت زخمی حالت میں یاتیش کو شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ مقتول پیشہ سے آٹو رکشہ ڈرائیور ہے۔۔ الال پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ قتل میں استعمال شدہ چاقو برآمد کرلیا گیاہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا