English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن: فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے لاکھوں لوگ سڑکوں پر !

share with us

لندن: 21/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)  برطانیہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اورغزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلیے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے برطانوی وزیر اعظم رشی سناک کی رہائش گاہ کے سامنے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے اسٹیج لگایا گیا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

پولیس کی بھاری نفری اور ہیلی کاپٹرز علاقے میں موجود ہیں۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور ملحقہ سڑکوں کو ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا۔ مظاہرے کی وجہ سے ماربل آرچ سمیت متعدد اسٹیشن عارضی طور پر بند ہیں۔

انڈر گراؤنڈ ریل میں رش اور فلسطینیوں کے حق میں بہت بڑا مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین میں مختلف قومیتوں، مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں۔

مظاہرین نے یک زبان ہو کر فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی مظاہرے میں شریک ہوئی اور حکومت سے اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا