English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک فلسطینی بچی کی دلخراش وصیت وائرل!

share with us

غزہ: 21/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی حیا کی دلخراش وصیت نے سب کو رُلا دیا، جس میں بچی نے لکھا میرے جوتے صاف کرکےغریب بچوں کو دے دیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلے جارحیت جاری ہے ، ایک سات سال کی فلسطینی بچی جسے موت پر کامل یقین تھا کہ شہادت سے پہلے وصیت بھی کرگئی۔

گزشتہ دنوں اسرائیل فوج نے غزہ میں ایک اسپتال پر بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے ، شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔

حملے میں شہید بچوں میں ایک بچی حیا بھی شامل تھی، بمباری کے چند روز بعد فلسطینی بچی حیا کی دلخراش وصیت سامنے آئی۔

https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2023/10/b432dd0c-ff98-4baf-8533-8963ec4d2f93-749x1024.jpg

حیا نے سادہ کاغذ پر وصیت لکھی، جس میں کہا میرے جوتے صاف کرکےغریب بچوں کودے دیے جائیں، میری پاکٹ منی سےپینتالیس شیکل ماں کو، پانچ بھائی ہاشم، پانچ شیکل بہن ذینہ ، پانچ دادی اور پانچ شیکل پھوپھی کو دیے جائیں۔

حیا نے وصیت میں مزید لکھا میرے کھلونے بہن اور سیہلیوں جبکہ میرے کپڑے کزنوں کو دیے جائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا