English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا کیا مطالبہ

share with us

 

20/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری زندگیاں اور پورے خطے کی قسمت خطرے میں ہے۔

انتونیو گوتریس نے اپنے بیان کہا کہ غزہ کو بنیادی امدادی سامان کی فوری ضرورت ہے، ہمیں تیزرفتاری کے ساتھ اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر غزہ میں امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔

اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر خوراک، پانی، دوائی اور ایندھن کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ صرف غزہ میں اُن کے 92 مراکز کام رہے ہیں جس میں سوا دو لاکھ کے قریب فلسینیوں نے پناہ لے رکھی ہے لیکن اسرائیل ان مراکز پر بھی بمباری کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے مراکز، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، ہم غزہ کے شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بدترین اور وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کے وزیردفاع یووگیلینٹ نے “جنگ طویل اور سخت” ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے فوج سے کہا ہے کہ ’’آپ غزہ کو دور سے دیکھتے ہیں، اب آپ اندر سے دیکھیں گے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا