English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان کانگریس رہنما بی جے پی سے مقابلے کے بجائے اپنوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں لڑائی،کیا ہونگے انتخابی نتائج!

share with us

راجستھان کے وزیراعلیٰ اور کانگریس کے لیڈراشوک گہلوت نے سچن پائلٹ کو ڈھکے چھپے لفظوں میں نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن یہ عہدہ انہیں جانے نہیں دے رہا۔انہوں نے دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ انہیں ایک خاتون حمایتی نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ اشوک گہلوت ہی چوتھی مرتبہ بھی وزیراعلیٰ بنیں۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں وزیرا علیٰ کا عہدہ چھوڑ دینا چاہتا ہوںلیکن یہ عہدہ ہی مجھے جانے نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے سچن پائلٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان میںکچھ خاص ہے جس کی وجہ سے پارٹی کی اعلیٰ کمان نے تیسری مرتبہ ریاستی کو سنبھالنے کی ذمہ داری انہیں سونپی تھی۔اب بھی جو بھی فیصلہ اعلیٰ کمان کی جانب سے کیا جائے گا اسے سب قبول کریں گے۔ ان سے جب کانگریس کی جانب سے امیداروں کی فہرست جاری کرنے کے تعلق سےسوال کیاگیا تو انہوں نےکہا کہ صرف بی جےپی ہی اس کیلئے پریشان تھی ۔ وہ اداس ہے کیونکہ ہم لڑ نہیں رہے ہیں۔ تمام لوگوں کی رائے لینے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائےگا۔ میں نےسچن پائلٹ  کے حامیوں سے بھی بات کر رہاہوںاور ان کے حق میں فیصلہ کر رہا ہوں۔تحمل سےفیصلے کئے جا رہے ہیں اسی وجہ سے بی جے پی ناخوش ہے۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کیاپارٹی نشست کے قانون سازوں کو ٹکٹ دینے سے انکار کرے گی جس کےجواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کو الگ راستہ نظر آیا تو وہ ضرور اپنے امیداروں کو تبدیل کرے گی۔سچن پائلٹ کے خیمے کی جانب سے ٹکٹ کے امیداروں کے امکانات کےتعلق سےانہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی دراڑ نہیں ہےاور وہ ’معاف کرو اور بھول جاؤ‘ کے منترا کو اپنائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سےپہلے سچن پائلٹ نے کہا تھا کہ وہ پر یقین ہے کہ ان کی پارٹی ہی راجستھان کے اسمبلی انتخابات میںفاتح ہو گی اور دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ 
یاد رہے کہ راجستھان کے اسمبلی انتخابات ۲۵؍نومبر کو متوقع ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا