English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے جئے شری رام کے نعرے لگانے والے شائقین پر بھڑکے یہ سیاسی رہنما

share with us

چنئی،نئی دہلی 15 اکتوبر:۔

اس وقت کرکٹ کا عالمی کپ کھیلا جا رہا ہے ۔اس دوران پورے ملک میں متعدد شہروں میں  میچز کرائے جا رہے ہیں ،گزشتہ کل گجرات کے شہر احمد آباد کےنریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوا جہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دلچسپ میچ ہوا جس میں ہندوستان نے پاکستان کو بری طرح ہرایا ،اس میچ کے دوران جب پاکستان کے کچھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے تھے ہندوستانی شائقین نے انہیں چڑھانے کے لے مذہبی نعرہ جے شری رام لگایا ۔شائقین کی اس حرکت پر متعدد لوگوں نے رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اس حرکت کو ناقابل قبول تصور کیا ہے ۔

تمل ناڈو کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر اور ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر ادئے ندھی اسٹالن نے   میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ‘جے شری رام’ کے نعرے لگانے والے ہجوم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔  رپورٹ کے مطابق، اسٹالن نے ہجوم کا ذکر کیا جو میچ میں پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہونے پر شور مچا رہے تھے اور ‘جے شری رام’ کے نعرے لگا رہے تھے۔

ایکس پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈی ایم کے لیڈر نے کہا، ’’ہندوستان اپنی کھیل اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔ تاہم نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل قبول ہے۔ کھیلوں کو قوموں کو متحد کرنے اور حقیقی بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ نفرت پھیلانے کے لیے اسے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا درست نہیں ہے۔‘‘

ادئے ندھی اسٹالن کے بیان کی حمایت میں تمل ناڈو میں بہت سے کرکٹ شائقین نے اگلے دس دنوں میں چیپاک میں کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے محبت اور احترام کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ سابق ہندوستانی کپتان اور بی جے پی کے دہلی سے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے بھی شائقین کی اس حرکت پر تنقید کی ہے ۔ بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے بھارتی شائقین کو سخت پیغام دیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے بھارتی شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔ گمبھیر نے صاف کہہ دیا کہ اگر آپ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کریں لیکن کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔

دراصل، پاک بھارت میچ کے دوران ہندوستانی تماشائی زیادہ تھے اور کوئی پاکستانی تماشائی نہیں تھا۔ کچھ ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جن میں کچھ بھارتی شائقین محمد رضوان اور بابر اعظم کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔

گوتم گمبھیر کے مطابق شائقین کو ایسی حرکتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی ٹیم کو سپورٹ کرنا الگ بات ہے لیکن کسی کو کسی کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔ گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس پر بات چیت کے دوران کہا،اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں لیکن مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔ وہ ہمارے مہمان ہیں اور ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہ یہاں ورلڈ کپ کھیلنے آئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا