English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل سے دوسری پرواز پہنچی ہندوستان ، اب تک 447 ہندوستانیوں کی وطن واپسی

share with us
operation ajay, Israel to India,

نئی دہلی14؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کے درمیان ہندوستان نے اسرائیل سے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے 'آپریشن اجے' شروع کیا ہے۔ انخلاء کے اس آپریشن کے تحت اسرائیل سے ہندوستانیوں کا دوسرا قافلہ دہلی پہنچ گیا ہے۔ ایک خصوصی طیارہ 235 ہندوستانی شہریوں کو لے کر دہلی پہنچا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور راج کمار رنجن سنگھ شہریوں کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

ہندوستانی شہریوں کے دوسرے قافلہ میں دو نومولود بچوں سمیت 235 شہری شامل تھے۔ انہیں اسرائیل سے جمعہ (13 اکتوبر) کو بحفاظت باہر نکالا گیا تھا۔ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے طیارے نے اسرائیل سے ٹیک آف کیا۔ اس سے ایک دن پہلے 212 ہندوستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ہندوستان نے جمعرات کو آپریشن اجے کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی ہے۔ اس آپریشن کے ذریعے اسرائیل سے صرف ان لوگوں کو لایا جا رہا ہے، جو وہاں سے آنے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 18000 ہے۔ ان میں زیادہ تر طلباء، آئی ٹی پروفیشنلز اور ہیروں کے تاجر شامل ہیں۔ ہندوستان واپس آنے والے لوگوں کو واپس لانے کے اخراجات حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔ ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ حماس کے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملہ کے بعد وہاں جنگ کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا