English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش میں انتخابات سے قبل بی جے پی میں بغاوت ، اس رکنِ اسمبلی نے دیا استعفیٰ

share with us
mp, madhya pardehs, naraya tripathi, congress, bjp,

بھوپال 14؍ اکتوبر 2023:(فکروخبرنیوز) مدھیہ پردیش میں انتخابات کا بگل بجتے ہی بی جے پی میں بھونچال آگیا ہے اور ایک کے بعد ایک اراکینِ اسمبلی بی جے پی کو خیرباد کہہ رہیں ہیں۔ مبصرین کے مطابق مدھیہ پردیش میں لمبے عرصے سے موجود بی جے پی حکومت عوام کی امیدوں پر اترنے میں ناکام رہی ہے۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ امیدواروں کی فہرست تیارہونے سے قبل اراکینِ اسمبلی اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ خود کے لیے ایک محفوظ سیاسی جماعت کی تلاش میں ہیں۔

قومی آواز کی خبر کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے نارائن ترپاٹھی نے پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔ بالآخر انہوں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کو الگ الگ خط لکھ کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے وندھیہ جنتا پارٹی (وی جے پی) سے ایک نئی سیاسی پارٹی رجسٹر کی ہے لیکن پھر بھی ان کے مستقبل کے بارے میں کافی باتیں ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نارائن ترپاٹھی کی ناراضگی کے درمیان ہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے میہر سے ان کا ٹکٹ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ پارٹی نے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے حامی شری کانت چترویدی کو یہاں سے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ نارائن ترپاٹھی کے بارے میں چرچا ہے کہ وہ ایک بار پھر سب کو حیران کر سکتے ہیں اور پارٹی بدل سکتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ نارائن ترپاٹھی نوراتری کے دوران اپنی پرانی پارٹی کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نارائن ترپاٹھی اب تک ایس پی، کانگریس اور بی جے پی سے چار بار ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران ان کے کانگریس میں شامل ہونے کی بہت سی قیاس آرائیاں تھیں لیکن وہ اسمبلی انتخابات کے اعلان تک بی جے پی میں ہی رہے۔

اب نارائن ترپاٹھی نے بالآخر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ نارائن ترپاٹھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی کانگریس میں شامل ہوں گے اور میہر اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا