English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں فضائی آلودگی، خصوصی حکمت عملی تیار

share with us
dehli pollution, دہلی فضائی آلودگی، حکمتِ عملی،

نئی دہلی: 14؍ اکتوبر2023 : ملک کی راجدھانی دہلی میں آلودگی کی سطح میں ہر دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ آج بھی دہلی کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت آسمان پر دھند چھائی ہوئی تھی۔ اس دوران دہلی کے چیف سکریٹری نے دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے خصوصی حکم جاری کیا ہے۔ دہلی کے 13 ہاٹ سپاٹ پر آلودگی کو روکنے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

دہلی کے جن 13 ہاٹ سپاٹ کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ہے وہ آنند وہار، وویک وہار، دوارکا، اوکھلا، وزیر پور، اشوک وہار، آر کے پورم، بوانا، نریلا، جہانگیر پوری، روہنی، منڈکا اور پنجابی باغ ہیں۔ ایم سی ڈی اور این ڈی ایم سی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہاٹ سپاٹ کے لیے ٹارگٹڈ اور مخصوص اقدامات کو تیز کریں۔

دہلی کے تمام 11 اضلاع کے لیے پہلی بار مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، جن کی سربراہی ایک کوآرڈینیٹر کریں گے اور ان میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈی سی پی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر ایم سی ڈی، چیف انجینئر ڈی ڈی اے اور دیگر افسران بطور ممبر شامل ہوں گے۔ مانیٹرنگ کمیٹیاں جی آر اے پی کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کریں گی اور دیگر کاموں کے ساتھ فیلڈ وزٹ بھی کریں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا