English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہر سال 23 اگست کو منایا جائے گا نیشنل اسپیس ڈے :  مرکزی حکومت نے جاری کیا نوٹیفکیشن

share with us
chandrayan 3, چندریان 3 ,


14؍ اکتوبر 2023 (فکروخبرنیوز) چندریان 3 کے چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی کے ساتھ اترنے کی خوشی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 اگست کو نیشنل اسپیس ڈے منائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ آج اسی سلسلہ میں مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے اس پر مہر ثبت کردی ہے۔ اب ہر سال 23 اگست کونیشنل اسپیس ڈے منایا جائے گا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’23 اگست کو وکرم لینڈر کی لینڈنگ اور چاند کی سطح پر پرگیان رووَر کی تعیناتی کے ساتھ چندریان-2023 مشن کی کامیابی کے ساتھ ہندوستان خلائی سفر کرنے والے ممالک کے ایک خاص گروپ میں شامل ہو گیا، جو چاند پر اترنے والا چوتھا ملک اور چاند کے جنوبی قطب کے پاس اترنے والا پہلا ملک بن گیا۔ اس تاریخی مشن کے نتائج آنے والے سالوں میں انسانی برادری کو فائدہ پہنچائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’یہ دن خلائی مشنوں میں ملک کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کو آگے بڑھانے کے لیے نوجوان نسل کو ترغیب دیتا ہے اور خلائی شعبہ کو ایک اہم حوصلہ فراہم کرتا ہے۔ اس لیے حکومت ہند نے اس تاریخی لمحہ کو ہر سال اگست کے 23ویں دن کو ’نیشنل اسپیس ڈے‘ کی شکل میں منانے کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا