English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو میں سونیا گاندھی کا خطاب ، کہا : انڈیا اتحاد خاتون ریزرویشن قانون جلد نافذ کرنے کے لیے کوشاں

share with us
sonia gandhi, congress, INDiA, rahul gandhi,

14؍ اکتوبر 2023 (فکروخبرنیوز) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے خاتون ریزرویشن بل جلد از جلد نافذ کرنے کے لیے جنگ شروع کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے آْج چنئی میں منعقد ’خاتون حقوق سمیلن‘ میں کہا کہ اپوزینش اتحاد انڈیا اس کے لیے جنگ شروع کرے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ راجیو گاندھی نے پنچایتی راج میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن دیا تھا۔

سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ اب خاتون ریزرویشن بل بالآخر صرف کانگریس ہی نہیں، بلکہ ہم سبھی کی انتھک محنت اور کوششوں کے سبب پاس ہو گیا ہے۔ لیکن ہم سبھی جانتے ہیں کہ اس سمت میں اب بھی ایک طویل راستہ طے کرنا باقی ہے۔ انھوں نے بل کے حقیقی صورت میں نفاذ پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوالات کی طرف توجہ دلائی اور پوچھا کہ کیا اس (قانون) پر عمل ایک سال، دو سال یا تین سال میں ہوگا؟ سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہے۔ حالانکہ کچھ مرد خوش ہیں، لیکن ہم خوش نہیں ہیں، ہم خواتین خوش نہیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا