English   /   Kannada   /   Nawayathi

امانت اللہ خان کے ٹھکانے پر چھاپے

share with us

نئی دہلی: ای ڈی نے منگل کے روز عام آدمی پارٹی کے دہلی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ امانت اللہ دہلی اسمبلی میں اوکھلا حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کے اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ای ڈی پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت احاطوں کی تلاشی لی۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی وقف بورڈ میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ایک مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ان کے خلاف سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایف آئی آر اور دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی ایف آئی آر کا نوٹس لیا ہے۔ رکن اسمبلی امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین ہیں۔

سی بی آئی اور دہلی حکومت کے اے سی بی دونوں نے دہلی وقف بورڈ کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں الگ الگ کیس درج کیے ہیں۔ امانت اللہ خان کو گزشتہ سال اے سی بی نے گرفتار بھی کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تلاشی کے دوران کچھ ڈائریاں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ ڈائریاں امانت اللہ خان کے قریبی ساتھی لڈن لدن خان سے برآمد ہوئی تھیں۔ ڈائریوں میں مبینہ طور پر حوالہ کے ذریعے لاکھوں کی لین دین کا ذکر تھا۔ ان میں زیادہ تر ٹرانزیکشنز غیر قانونی منی لانڈرنگ کی تھیں، کچھ ٹرانزیکشن بیرون ملک سے بھی ہوئی تھیں۔ اے سی بی نے اپنی تحقیقات ای ڈی کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا