English   /   Kannada   /   Nawayathi

منریگا بجٹ کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ

share with us

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ شفافیت کے نام پر جبری ڈیجیٹلائزیشن کر رہی ہے اور مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کی طلب کی حوصلہ شکنی کے لیے اسے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ کی وییب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’ایک طرف اپریل-ستمبر کے دوران ہندوستان میں گاڑیوں کی فروخت کا 48 فیصد حصہ ایس یو ویی کا تھا۔ دوسری طرف ایک مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہی منریگا کے تحت سال 2023-24 کے لیے مقرر کردہ 60000 کروڑ روپے کا بجٹ ختم ہو چکا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’یہ نہ صرف واضح طور پر دیہی بدحالی اور ملک بھر میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات کی نشاندہی کرتا ہے، بلکہ مودی حکومت کی ترجیحات کی بھی عکاسی کرتا ہے جو اجرتوں کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر کر کے بالواسطہ طور پر منریگا کے کام کی مانگ کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔‘‘

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رمیش نے، جو کہ راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں، کہا، ’’معاملات کو مزید خراب کرنے کے لیے مودی حکومت نے شفافیت کے نام پر ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مجبور کیا، جبکہ حقیقت میں اس نے لوگوں کے درمیان منریگا کی طلب کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے اس کا ایک آلے کے طور پر استعمال یا ہے۔‘‘

کانگریس ملک بھر میں منریگا کے بجٹ کو کم کرنے پر حکومت کی تنقید کر رہی ہے۔ کانگریس بے روزگاری اور مہنگائی کا مسئلہ بھی اٹھاتی رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا