English   /   Kannada   /   Nawayathi

عدالت میں پیشی سے قبل سنجے سنگھ کا دکھا بے باک انداز

share with us

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو ای ڈی نے جمعرات کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت میں پیشی سے قبل سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2024 کا الیکشن ہار رہے ہیں، اسی لیے وہ ایسا کر رہے ہیں۔ جب سنجے سنگھ عدالت پہنچے تو ان کے والد دنیش سنگھ بھی باہر موجود تھے۔

سنجے سنگھ کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ای ڈی نے 10 دن کی ریمانڈ کی درخواست کی۔ ای ڈی نے مزید کہا کہ اگر سات روزہ ریمانڈ بھی منظور کر لی جاتی ہے تو بھی بہتر رہے گا۔ عدالت نے ای ڈی سے پوچھا کہ آپ کے پاس فون ہے تو ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ گھر سے ملے شواہد کی بنیاد پر جانچ کی جانی ہے اور تین لوگوں کا سامنا بھی کرانا ہے۔

اس سے پہلے بھی جب ای ڈی نے گرفتار کیا تو سنجے سنگھ نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔ سنجے سنگھ نے کہا تھا، ’’میں مرنا قبول کروں گا لیکن جھکنا نہیں۔ میں نے اڈانی کے گھوٹالوں کو بے نقاب کیا اور ای ڈی میں کئی شکایات درج کروائیں لیکن اڈانی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مودی 2024 کے انتخابات بری طرح سے ہار رہے ہیں۔ وہ تشدد کر کے اور لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر الیکشن نہیں جیت پائیں گے۔‘‘

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ ’’میں نے پہلے بھی اڈانی کے گھوٹالوں کے خلاف بات کی تھی اور ایسا آگے بھی کرتا رہوں گا۔ ہم اروند کیجریوال کے سپاہی ہیں اور مظالم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ ای ڈی انہیں بغیر کسی ثبوت کے زبردستی گرفتار کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ای ڈی نے بدھ کو سنجے سنگھ کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا