English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناندیڑ اسپتال معاملہ، ۴۸؍ گھنٹوں میں ۱۶؍ بچوں سمیت ۳۱؍ افراد کی موت

share with us

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں سرکاری اسپتال میں پیر کی شب مزید ۷؍ افراد کی موت درج کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ناندیڑ کے شنکر راؤچوہان اسپتال میں مہلوکین کی تعداد پچھلے ۴۸؍ گھنٹوں میں ۳۱؍ ہو گئی ہےجن میں سے ۱۶؍ تعداد بچوں کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ۷۱؍ مریضوں کی حالت اب بھی نازک ہے۔اس حوالے سے اسپتال کے ڈین شیام واکوڈے نے اسپتال کی غلطی کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں اور دواؤں کی قلت نہیں ہےاور دعویٰ کیا کہ مریضوں کو اچھا علاج فراہم کرنے کے باوجود ان کی حالت میں بہتری نہیں پیدا ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت حسن مشرف بھی ناندیڑ کا دورہ کرنےجا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں ناندیڑ پہنچ رہاہوں۔ اسپتال میں دواؤں اور ڈاکٹروں کی کوئی قلت نہیں ہے۔ہم ہر ایک موت کی تفتیش کر رہے ہیں اور جسے بھی غافل پایا گیا اسے سزا دی جائے گی۔سینئر مہاراشٹر حکومتی انتظامیہ نے کہا کہ اسپتال میں اموات کی تفتیش کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ڈاکٹر دلیپ مہیسیکر نےکہا کہ چھتر پتی سمبھاجی ضلع سے تین ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہےجو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ میں بھی حالات کا جائزہ لینے کیلئے اسپتال کا دورہ کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ ناندیڑ کے شنکر راؤ چوہان اسپتال میں ۲۴؍ گھنٹوں میں ۲۴؍ افراد کی موت ہوئی تےھی جس کی وجہ اسپتال میں دؤاؤں کی کمی کو بتایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اسپتال کے ڈین ایس آروکوڑے کے کہا تھا کہ اسپتال میںمرنےوالوں کی تعداد ایسے لوگوں کی تھی جو دوسرے اسپتال سے آئے تھے یعنی بیماری کے سبب ان کی حالت دگر گوں تھی۔ 
اس واقعےکی وجہ سے ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کانگریس کےصدر ملکار جن کھرگے نے اس واقعے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ یہ واقعہ واقعی درد ناک اور سنجیدہ ہے۔ کھرگے نےتھانے ضلع کےکلوا کے چھترپتی شیواجی اسپتال میں ایک ہی دن میں ۱۸؍ لوگوں کی موت کے معاملے کا بھی حوالہ دیا۔کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے اپنے ایکس پوسٹ پر لکھاکہ بی جے پی حکومت  تشہیر کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن بچوں کیلئے دوائیں خریدنے کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں ۔ کانگریسی لیڈر اشوک چوہان نے کہا کہ ایکناتھ شندے کی حکومت کو ناندیڑ اسپتال کو فوری مدد فراہم کرنا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا