English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کے 19 ریاستوں میں آج ہوئی موسلادھار بارش ، کل بھی بارش کے امکانات

share with us

نئی دہلی 7ستمبر2023 :(ایجنسیز) ملک میں مون سون کی بارشیں لوٹ آئی ہیں۔ اگست میں مانسون کا وقفہ 3-4 ستمبر کو ہٹا ہے۔ اس کے بعد گزشتہ دو دنوں سے ان ریاستوں میں اچھی بارش ہوئی ہے جہاں خشک سالی تھی۔ اس میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بہار، مہاراشٹرا، کرناٹک شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (7 ستمبر) اور کل (8 ستمبر) کو ملک کی 19 ریاستوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔اگلے دو دنوں یعنی 9 اور 10 ستمبر کو 14 ریاستوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تمل ناڈو جو کہ کافی عرصے سے اچھی بارش کے لیے ترس رہا ہے، وہاں بھی اچھی بارش ہونے کی امید ہے۔ یہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں ہندوستان میں سب سے خشک اگست تھا۔ معمول سے 36 فیصد کم بارش ہوئی۔ ماہرین موسمیات نے کہا تھا کہ اس بار مون سون معمول کے مطابق ہوگا اور ستمبر میں بارش کی کمی پوری ہوجائے گی۔

ماہرین نے 4 ستمبر کے بعد بارشوں میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔مدھیہ پردیش میں گزشتہ تین دنوں سے ہو رہی بارش سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ بھنڈ کے بعد اب نرسنگھ پور میں بھی عام بارش کا کوٹہ پورا ہو گیا ہے۔ بدھ کو بھوپال، اندور، جبل پور سمیت 20 اضلاع میں پانی گر گیا۔ جمعرات کو بھی ایسا ہی موسم رہے گا۔ بھوپال اور جبل پور میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ 4 ستمبر 85 سالوں میں سب سے گرم دن تھا۔ پیر (4 ستمبر) دہلی میں گزشتہ 85 سالوں میں سب سے گرم دن تھا۔

دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 6 ڈگری زیادہ ہے۔ یہ گزشتہ 85 سالوں میں (1938 کے بعد) سب سے زیادہ ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل، مرتیونجے موہاپاترا نے اگست میں بارش کی کمی کے لیے ال نینو کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ یہ ایک موسمی رجحان ہے جس کی وجہ وسطی اور مشرقی بحر الکاہل میں سمندری درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا