English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب پرویز قاسمجی کو تنظیم کی مجلسِ عاملہ میں شامل کرنے کی اپیل

share with us

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملہ پر تنظیم کے ذمہ داران سے اس قبل بھی نوجوانوں کے ایک وفد نے ملاقات کی تھی لیکن اس کے باوجود اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔تنظیم کے دستور کی دفعہ ۷ شق نمبر ۱۶ کے مطابق ایسے سخت فیصلوں کے خلاف مجلسِ عاملہ میں ۲۱ دن کے اندر اپیل کا حق دیا گیا ہے اور اس کافیصلہ تین ماہ کے اندر مجلسِ عاملہ کو کرنا لازم ہے ۔ جناب پرویز قاسمجی نے اپیل دائر کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اس مسئلہ کو مجلسِ عاملہ میں لاکر قطعی فیصلہ کیا جائے لیکن اب تقریباً ایک سال کا عرصہ گزرچکا لیکن اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔ ساتھ ہینوجوانوں نے الزام لگایا ہے کہ اس سلسلہ میں بڑی عجلت سے کام لیا گیا اور عدل وانصاف سے کام نہیں لیا ۔نوجوانوں نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ جناب پرویز قاسمجی کی خدمات کو تنظیم کو ضرورت ہے اور اس جیسے لیڈران قوم کے لیے کچھ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔ تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ کومیٹنگ میں ضرور لائیں گے۔ واضح رہے کہ چند وجوہا ت کی بناء پر جناب پرویز قاسمجی کو تنظیم کی مجلسِ عاملہ سے خارج کردیاگیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا