English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقتول عتیق احمد کی بہن کی خودسپردگی کی عرضی خارج

share with us

پریاگ راج: مافیا عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری کی خودسپردگی کی عرضی پیر کو سماعت کے لئے کسی وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہاں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) کی عدالت نے خارج کردیا۔ سرکاری وکیل گلاب چندر اگرہری نے بتایا کہ پیر کو عائشہ نوری کی سرینڈر کی عرضی پر چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) دنیش گوتم کی عدالت میں سماعت ہوئی تھی۔ نوری کی جانب سے کسی وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ عدالت نے اس کی عرضی خارج کردی۔ اس سے پہلے تاریخ پر بھی کسی وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ پانچ جون سماعت کی اگلی تاریخ طے کی گئی تھی۔

اہم بات یہ ہے کہ پولیس نے عائشہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے شوٹر مسلم گڈو کو، جو امیش پال قتل کیس میں ملوث تھا، میرٹھ میں اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ عائشہ کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی میں گڈو کو دیکھا گیا تھا۔ عائشہ کے شوہر اخلاق پہلے ہی اس معاملے میں گرفتار ہو چکے ہیں اور نینی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ انہیں محکمہ صحت نے معطل بھی کر دیا ہے۔

امیش پال کو 15 فروری 2023 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ امیش پال کی بیوی جیا پال کی طرف سے درج کرائی گئی رپورٹ میں نمایاں طور پر عتیق احمد، بھائی اشرف، بیوی شائستہ پروین، عتیق کے دو بیٹوں گڈو مسلم اور عائشہ نوری، اسد کے دوست ، عتیق کے بہنوئی اخلاق اور عتیق کے ساتھیوں قیس احمد، راکیش کمار، نیاز احمد، محمد ساجد اور ارشد کٹرا کے نام شامل ہیں۔ شائستہ پروین،عائشہ نوری، گڈو مسلم مفرور ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا