English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : چھٹیوں کے بعد کھل گئے اسکول

share with us
bhatkal, school,

بھٹکل 29؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) امتحان سالانہ کی طویل چھٹیوں کے بعد آج بھٹکل میں اسکول کھل گئے۔ شہر کے اسکولوں میں پہلے ہی روز طلبہ وطالبات حاضر رہے اور اساتذہ نے بھی طلبہ سے مل کر محبت کا اظہار کیا۔

اسکول کے پہلے دن بچوں کی خوشی قابلِ دید تھی۔ اپنے ساتھیوں سے مل کر پرانی یادیں تازہ کررہے تھے اوربیتی چھٹیوں پر تبصرے بھی کررہے تھے۔ کسی نے اپنے سفر کی داستان سنائی تو کسی نے رمضان المبارک کے بابرکت ایام کا تذکرہ کیا۔ کسی نے عبادت اور ریاضت کی بات کہی تو کسی نے عید کی خریداری کے دلفریب مناظر کا تذکرہ کیا۔ غرض طلبہ وطالبات میں آج نیا جوش اور ولولہ دیکھنے کو ملا۔

اساتذہ نے بھی بچوں سے مل کر اپنی محبت کا اظہار کیا اور اتنی لمبی چھٹیوں کے دوران طلبہ سے ملاقات نہ ہونے پر دلی کیفیات بھی بیان کیں۔

واضح رہے کہ دوماہ کی طویل چھٹیوں کے بعد آج سے باقاعدہ طور پر نئے تعلیمی سال 24-2023 کا آغاز ہوگیا۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا