English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں : کانگریس عوام کو دی گئی ضمانتیں کریں گی پوری : نائب وزیر اعلیٰ

share with us
congress, bjp, dk shivakumar,


بنگلورو 29 مئی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے پیر کو کہا کہ ریاست میں ایک "ذمہ دار حکومت" ہے، جو اسمبلی انتخابات سے قبل عوام کو دی گئی تمام ضمانتوں کو پورا کرے گی ، اس سلسلہ میں کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے ضمانتوں پر عمل درآمد کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی لیکن کہا کہ یکم جون کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ان کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یکم جون کو کابینہ کی میٹنگ ہے چونکہ وزیر اعلیٰ کے پاس محکمہ خزانہ کی ذمہ داری ہے اس لیے وہ حکام سے بات کریں گے اور اس کے سلسلہ میں کابینہ کو معلومات دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے وعدے پر قائم رہیں گے اور اسے پورا کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

تمام وزراء کو اپنے اپنے محکموں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے اور تمام وزراء آج سے اپنا کام شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں سے نئی کانگریس حکومت پر اپنی پانچ انتخابی ضمانتوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا