English   /   Kannada   /   Nawayathi

معہد امام حسن البنا شہید میں خوبصورت سالانہ اجلاس کا انعقاد

share with us

اس کے بعد جامعات الصالحات کی مہتمہ محترمہ روشن آپا نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین کو مخاطب کیا اور اعمال صالحہ کی ترغیب ، سمر کلاس اور درجۂ حفظ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والی طالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے، یاد رہے کہ اس وقت معہد میں درجۂ حفظ کے چار سیکشن ہیں جن میں ۵۰ سے زائد طالبات حفظ قرآن کی سعادت سے مالامال ہورہی ہیں، تمام سیکشنوں میں اول دوم سوم آنے والی طالبات کو انعامات دینے کے ساتھ ساتھ حفظ کرنے والی تمام طالبات میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا، آخر میں دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر خواتین کے لیے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا اور حالیہ حسن البناء کی عمارت میں نئے وسیع ہال میں اس جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

لاڈج کے ایک کمرے میں لاش دریافت: خودکشی کا شبہ

منگلور 26؍ مئی (فکروخبرنیوز) منگلور کے دیرل کٹے میں واقع ایک لاڈج میں بنٹوال سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش دریافت ہوئی ہے ۔ اس کی شناخت ہریش بنگیرا (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔موت کو لے کر خودکشی کا شبہ کیا جارہا ہے جب کہ اس سلسلہ میں کوئی خاص ثبوت نہیں ملے ہیں۔ مہلوک شخص کے پاس موجود شناختی کارڈ کی وجہ سے اس کی شناخت ہوپائی ہے ۔ کوناجے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا