English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیندور: ساس نے اپنی بہو کو بھیانک انداز میں قتل کردیا

share with us

معمول کے مطابق مذکورہ ساس اور بہو میں گھر کے کام وکاج کو لے کر ہمیشہ جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ مہلوک خاتون گذر بسر کے لیے گھر میں درزی کا کام بھی کیا کرتی تھی جس پر ساس کو ہمیشہ سے اعتراض تھا ۔ بتایاجارہاہے کہ اسی بات کو لے کرآج جھگڑا ہوا تھا جس کا اختتام بہو کے موت سے ہوا۔حملے کے بعد سخت زخمی حالت میں پڑوسیوں نے مذکورہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرنے کی کوشش کی مگر علاج بے سود ہونے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئی۔ بتایاجارہا ہے کہ ملزمہ ذہنی طور پر مریض ہے۔ مہلوک خاتون کا شوہر منجوناتھ سرسی میں بڑھئی کا کام کرتا ہے۔ بیندور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 

نشہ میں دھت شوہر نے اپنی بیوی کی جان لے لی 

پتور 19؍ مئی (فکروخبرنیوز) نشہ میں دھت ایک شرابی کی جانب سے اپنے ہی گھر کا دروازہ دھکیل کر انجانے میں بیوی کو ماردینے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق معمول کے مطابق شرابی جس کی شناخت موڈی کلا مقیم مضافاتی پتور رات دیر گئے اپنے گھر پہنچاتو شراب کی نشہ میں اس کی بیوی اس کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا اور دروازہ بند کردیا ۔ نشہ میں دھت شرابی نے دروازہ کھولنے کے لیے دروازے پر پورا زور ڈالا تو دروازہ ٹوٹ گیا اور اس کی بیوی جو اندر سے دروازے کے قریب تھی اُکھڑ کر اس کے جسم پر گر گیا۔ دروازے کے جسم پر گرنے کی وجہ سے شرابی کی بیوی جانکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ۔ موڈی کلانے اس بات کی اطلاع اپنے سسرال کو کردی جہاں اس کے بچے چھٹیاں منانے گئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا