English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیت کی خوشی میں کچھ شرپسند بی جے پی حامیوں نے بنایا مساجد کو نشانہ

share with us

اورپٹاخے پھوڑے اس کے علاوہ بی جے پی کے کارکنوں نے مسجد پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے مسجد کے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اس کے علاوہ مسجد کے باہر مذہبی پروگرام کے لیے بنائے گئے اسٹیج کو بھی توڑ پھوڑدیا ہے ۔باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل قریب پونے ایک بجے بی جے پی کے سرگرم کارکنوں کے بارہ افراد پر مشتمل ایک گروہ مسجد کے احاطے میں داخل ہوا ۔ ان کا تعلق کمبلابیٹو اور شانتی نگر کے علاوہ دیگر علاقوں سے تھا۔ انہوں نے اپنی گاڑیاں روک دیں اور مسجد کے احاطے میں پتھراؤ کرنے لگے ۔ یہ واقعہ محی الدین جمعہ مسجد میں پیش آیا ہے جبکہ گاؤں کے سبھی مسلمان ابراہیم خلیل مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوگئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس ہفتہ مقامی افراد نے ایک ہی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بی جے پی کارکنان نے ابراہیم خلیل جمعہ مسجد کے خطیب کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جب وہ نمازِ جمعہ کے لیے روانہ ہورہے تھے۔ وہ کسی طرح ان کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوگئے اور دوسری مسجد پہنچ گئے۔ مذکورہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بنٹوال کے ڈی وائی ایس پی ریشمی اور وٹلا پولیس تھانے کے افسران جائے واردات پر پہنچے اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی ۔ اس سلسلہ میں وٹلا پولیس نے نو افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ مقامی افراد نے ان کی شناخت رامداس ، سنیت، گنیش ، گنگادھر ، نندا کمار ، ہریش ، وسنت ، کروناکر اور جگدیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ دوسرا واقعہ بچپے پولیس تھانہ حدود میں کئی کمبا علاقے کے سورل پاڑی میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے ایک مسجد پر پتھراؤ کرکے مسجد کو نقصان پہنچایا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا