English   /   Kannada   /   Nawayathi

منی پور جل رہا ہے اور وزیراعظم پروپیگنڈا فلم کی بات کررہے ہیں، اویسی

share with us

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم اپنے آخری مراحل میں ہے اور بجرنگ دل، بجرنگ بلی کے علاوہ حال ہی میں ریلیز ہوئی متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری جیسے ایشو سرخیوں میں ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی جنوبی ریاست کے لیے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ایسے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کئی مسائل پر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ایک طرف عسکریت پسند جموں و کشمیر میں فوجیوں کو مار رہے ہیں، منی پور تشدد کی آگ میں جل رہا ہے اور ہمارے ملک کے وزیراعظم کرناٹک انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں۔ ایم آئی ایم کے سربراہ نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک الیکشن جیتنے کے لیے وزیراعظم مودی کو جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی فلم دی کیرالہ اسٹوری کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔

دراصل وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے بیلاری میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردانہ سازش پر مبنی فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' کہتی ہے کہ یہ صرف ایک ریاست میں ہوئی دہشت گردانہ سازشوں کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس فلم میں کیرالہ میں جاری دہشت گردانہ سازشوں کو ظاہر کیا گیا ہے جہاں کے لوگ اتنے محنتی اور باصلاحیت ہیں۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم 8 مئی کو شام 5 بجے ختم ہو جائے گی۔ کرناٹک اسمبلی الیکشن کی 224 سیٹوں کے لیے 10 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ انتخابی مہم کے اختتام سے قبل حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا