English   /   Kannada   /   Nawayathi

خواتین پہلوانوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے بند کی سماعت ،

share with us

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے خواتین پہلوانوں کی عرضی پر سماعت بند کر دی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کہا ہے کہ عرضی گزار ایف آئی آر کے مطالبے کے ساتھ یہاں آئے تھے، وہ اب درج ہو چکی ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ شکایت کنندگان کو سیکورٹی بھی فراہم کی جا چکی ہے۔ اس لیے اب اس معاملے کو یہاں زیر التواء رکھنے کی ضرورت نہیں۔ اس معاملے سے متعلق کچھ اور کہنا ہو تو ٹرائل کورٹ یا ہائی کورٹ میں کہا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 3 خواتین پہلوانوں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ کل 7 خواتین کھلاڑیوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کو شکایت کی تھی۔ انہوں نے جنسی ہراسانی جیسا سنگین الزام عائد کیا لیکن پولیس میں ایف آئی آر نہیں لکھی گئی۔ عدالت نے 26 اپریل کو اس پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔ 28 اپریل کو پولیس نے اطلاع دی کہ ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔

کھلاڑیوں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل تمام سات شکایت کنندگان، بشمول ایک نابالغ کے تحفظ کی درخواست کی۔ آج دہلی پولیس کی جانب سے سالیسٹر جنرل نے بتایا کہ پولیس نابالغ کو سادہ لباس میں سیکورٹی فراہم کر رہی ہے، تاکہ اس کی شناخت ظاہر نہ ہو۔ باقی 6 کھلاڑیوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم انہیں بھی سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل نریندر ہڈا نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ 3 مئی کی رات پولیس کی بدسلوکی کا حوالہ دیتے ہوئے سیکورٹی پر سوالات اٹھائے۔ اس پر سالیسٹر جنرل نے کہا کہ معاملہ جیسا نظر آ رہا ہے ویسا ہے نہیں۔ ایک سیاسی جماعت کے دو رہنما بغیر اجازت کے فولڈنگ بیڈ لے کر پہنچ گئے۔ پولیس نے اس کی مخالفت کی۔ یہ بھی کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے شراب نوشی کی تھی لیکن طبی معائنے میں یہ الزام جھوٹا پایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا