English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا بابری مسجد دوبارہ بنی ؟ اویسی کی کانگریس کے منشورپر طنزیہ حملہ

share with us

کرناٹک میں مجلس اتحادالمسلیمن کے صدر اسدالدین اویسی نے کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے انتخابی منشور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی انہدامی کے بعد کانگریس پارٹی نے ایک قرار داد پیش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم دوبارہ اسی جگہ مسجد تعمیر کرائیں گے۔ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔۔۔؟ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتیں اس طرح کا وعدہ کرتی ہیں لیکن اسے پورا نہیں کرتیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ کانگریس پارٹی انتخابات سے قبل صرف وعدے کرتی ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوتا ہے۔ بابری مسجد کے انہدام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اسی جگہ مسجد تعمیر کرنے کی قرارداد پیش کی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ اویسی نے کانگریس کے ان دعوؤں کی تردید کی کہ انہیں بی جے پی نے کرناٹک میں مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ اویسی نے کہا کہ یہ بکواس ہے۔ ہم پورے کرناٹک میں صرف 2 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اردو میں ایک کہاوت ہے - ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔ ان کا معاملہ یہی ہے۔

اس سے پہلے منگل کو، کانگریس نے کرناٹک انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا جس میں 'گروہ جیوتی'، 'گروہ لکشمی' اور 'انا بھاگیہ' جیسے وعدے کیے گئے، ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر پی ایف آئی کی طرح بجرنگ دل جیسی نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔ یہ مینیو فیسٹیو کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے ریاست کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں جاری کیا۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں ریزرویشن کو 75 فیصد تک بڑھانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ پارٹی نے سماجی و اقتصادی حالات پر ذات پر مبنی مردم شماری جاری کرنے اور اس کے مطابق سماجی انصاف دینے کا بھی وعدہ کیا۔ کانگریس نے کہا کہ وہ کرناٹک میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں مقامی لوگوں کی 80 فیصد ملازمتیں یقینی بنائے گی۔ پارٹی نے ہر حلقے کو 10 کروڑ روپے کے اسٹارٹ اپ فنڈ کا وعدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا