English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش سی ایم کو پھر یاد آیا مدارس کا سروے

share with us

بھوپال،02مئی :۔

ملک میں مدرسوں کے سلسلے میں بی جے پی حکومتوں کی جانب سے شروع کیا گیا منفی پروپیگنڈہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔یوپی اور آسام کے بعد اب مدھیہ پردیش میں بھی مدرسوں کے سروے کا فرمان جاری ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ایسے غیر قانونی مدارس اور دیگر اداروں کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ جہاں ‘انتہا پسندی’ کی تعلیم دی جاتی ہے۔

انڈیا ٹو مارو کی رپورٹ کے مطابق بھوپال میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعلیٰ چوہان نے تمام 52 اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے کہا کہ غیر قانونی مدارس اور بنیاد پرستی کی تعلیم دینے والے اداروں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعصب اور انتہا پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا سمیت سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔انہوں نے عہدیداروں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز پوسٹس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے  میٹنگ میں شریک ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ چیف منسٹر نے بنیاد پرست سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اہلکار نے کہا، "پولیس حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی مدارس اور دیگر اداروں پر کڑی نظر رکھیں جہاں طلباء کو بنیاد پرستی کی تعلیم دی جاتی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش اتر پردیش اور آسام کے بعد تیسری ریاست ہے جس نے مدارس یا اسلامی مذہبی اسکولوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ ریاست میں اس سال کے آخر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے  مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان کے کے مشرا نے کہا، "وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ غیر قانونی مدارس اور اداروں کا جائزہ لیا جائے جہاں تعصب کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہیں یہ سمجھنے میں 18 سال لگ گئے ۔ اس کا مطلب ہے کہ مدھیہ پردیش میں انٹیلی جنس ناکام ہو گئی ہے۔

چوہان کو نشانہ بناتے ہوئے مشرا نے کہا، ’’آپ ایک ترقی پسند آدمی ہیں۔ برائے مہربانی ترقی پر ووٹ مانگیں… مندروں، مسجدوں، مدرسوں، قبرستانوں اور شمشان کی بات کیوں کر رہے ہیں؟ کیا وزیر اعلیٰ اشتعال انگیز بیان دینے والے بی جے پی لیڈروں کے خلاف کارروائی کریں گے؟

واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کے تمام سرکاری اور نجی مدارس کا سروے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم بعد میں اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔واضح رہے کہ اس سال مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، تو اب ایک بار پھر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو مدارس کا سروے یاد آگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا