English   /   Kannada   /   Nawayathi

بس سے باہر کھینچ کر مسلم کنڈکٹر پر شرپسندوں کا حملہ

share with us

اطلاع کے مطابق کل صبح تقریباً ساڑھے دس بجے موڈوبدری منگلور کے درمیان چلنے والی بس موڈبدری بس اڈے پر رکی ہوئی تھی ۔ اس درمیان ایک ایکسپریس بس کے ایجنٹ نے لوکل بس پر چڑھنے سے مسافروں کو روکا جس پر اشرف نے اعتراض جتا یا اور اس حرکت سے باز رہنے کی درخواست کی ۔ مگر اس بات پر مشتعل سنتوش نے اپنے ساتھیوں کو جمع کرکے منصوبہ بند طریقے سے ایڈاپاڈاؤ نامی علاقے کے قریب دوپہر ایک بجے بس روکی اور اشرف کو کھینچ کر بس سے اتارکر ساتھیوں کے ساتھ جان لیوا حملہ کیا۔ اشرف موڈبدری کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بچپے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


دوسالہ بچہ پانی ٹینک میں ڈوب کر ہلاک 

منگلور کے منجناڑی میں پیش آیا حادثہ 

منگلور 12؍ مئی (فکروخبرنیوز) ڈھائی سالہ بچہ ایک پانی ٹینک میں پھسل کر گرنے سے جاں بحق ہونے کی واردات منگلور کے منجناڑی میں اتوار کے روز پیش آئی ہے ۔ غرق شدہ بچے کی شناخت منجاڑی کے مقیم روی اچار کے بیٹے کارتک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کارتک پنچایت کی طرف سے گھر کے قریب تعمیر شدہ تین فٹ پانی کی ٹنکی کے قریب کھیلتے ہوئے چڑھ گیا اور اس میں گرگیا ۔ والدین کو جب کارتک کہیں نظر نہیں آیا تو اس کو تلاش کرناشروع کیا۔بالآخر ٹنکی میں جب دیکھا گیا جہاں وہ مردہ پڑا ہوا تھا ۔ منجناڑی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا