English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کی عوام کو جلد ہی ملے گا بجلی سے ہونے والی پریشانیوں سے چھٹکارا ، 5MVA کے نئے ٹرانسفامر کی تنصیب کا کام ہے جاری

share with us

بھٹکل 15؍ مارچ 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں گذشتہ پانچ دنوں سے عوام کو بجلی کی وجہ سے ہونے والی شکایتوں سے چھٹکارا ملنے کی امید نظر آرہی ہے کیونکہ ہیبلے میں واقع پاور اسٹیشن 5MVA پاور ٹرانسفارمر بدلنے کا کام زوروں پر جاری ہے۔

آج دوپہر کے وقت یہ ٹرانسفار پاور اسٹیشن پہنچا اور اس کے بعد پرانے ٹرانسفارمر کو بدلنے کا کام جاری کیا گیا۔

فکروخبر کی ٹیم نے کے ای بی کے پاور اسٹیشن پہنچ کر جانکاری حاصل کرنے پر ہیسکام کے اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ نے بتایا کہ پرانے ٹرانسفارمر میں خرابی کی وجہ سے اسے بدلنا ضروری ہوگیا تھا، اب نیا ٹرانسفارمر ہمیں پہنچ چکا ہے جس کی تنصیب کے بعد ہی ہم اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے چاہے کتنی بھی رات ہوجائے ۔ انہوں نے ہیسکام کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد روشن کا شکریہ ادا کیا کہ ایک ہی دن میں انہوں نے اس نئے ٹرانسفامر کو منظوری دے دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹرانسفرمر 17 ٹن وزنی ہے جس کی قیمت 62 لاکھ روپئے ہے۔ جس کے ذریعہ سے  تقریباً آدھے بھٹکل کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ اس طرح کے ہمارے پاس تین ٹرانسفارمر ہیں۔

واضح رہے کہ سنیچر کی رات بجلی چلی جانے سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے دوسرے روز بھی جب بجلی آنکھ مچولی کا کھیل کھیلنے لگی تو عوام کو سخت تشویش ہوئی۔ اس وقت ہیسکام کے افسران نے بتایا کہ 5MVA کے تین ٹرانسفارمر میں سے ایک میں خرابی کی وجہ سے بجلی متأثر ہورہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا